ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل، پلے آف میچز کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپرلیگ فائیو کے پلے آف میچز کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کیلیے لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں،دیگر کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ (آج) اتوار سے شروع ہوگا، ڈیوڈ ویئسا اور ڈین ویلاس بھی اتوار کو کراچی پہنچیں گے، بین ڈنک کی آمد بھی اتوار کی رات متوقع ہے۔پشاور زلمی میں شامل فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی بھی پیر کو کراچی پہنچیںذرائع کے مطابق 10 نومبر تک تمام ٹیمیں کراچی پہنچ جائیں گی، پی ایس ایل مقابلوں سے پہلے کسی بھی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن پیر کو ہوگا، ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔لاہورقلندرزکی ٹیم 11 نومبر کو معین خان اکیڈمی میں ہوم ٹیم سے پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ 12 نومبر کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پریکٹس میچ کھیلیں گی،11 نومبر کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا پریکٹس میچ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں