ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکول بند نہیں کریں گے، آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن

اسلام آباد: آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، اسکول کہیں بھی بند نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے امتحانات بھی لیں گے اور تعلیمی ادارے بند نہیں کریں گے۔ کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کہیں بھی اسکول بند نہیں کیے گئے، یہاں بند کر دئیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمارا بھی سوچیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ یا اپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں