ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابقپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ پر غور کیا گیا اور سیزن کیلئے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کیلئے توانائی ایفی شنسی پروگرام طلب کرلیا،

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھریلو اور برآمدی صنعت کیلئے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی نے کی پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں