ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : ایم کیو ایم لندن کے مبینہ 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم لندن کے مبینہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق ملزمان میں محمد علی عرف علی عرف گھمبٹی، سلمان عرف دھوبی، اختر، عمیر اللہ عرف ڈان اور شہزاد بلیک شامل ہیں، انہوں نے ایم کیو ایم کے خطرناک دہشت گرد اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں “را”سے تربیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظہر مشوانی نے بتایا کہ ملزم محمد علی، اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی اور 1995 سے 2005 کے دوران دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، وہ پہلے بھی لسانی فسادات اور دہشت گردی کی وارداتوں میں جیل جا چکا ہے، گرفتار دیگر چار ملزمان 2010 سے 2012 کے دوران قتل و غارت میں ملوث رہے اور چاروں کے خلاف قتل کے 5 مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں