ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا ؛ سندھ میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیمخانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے ، چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی، مہمانوں کو بکس پیک کھانے دینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری اور نجی اداروں میں گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 50 فیصد اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے،اطلاق 31 جنوری 2021 تک رہیگا۔

دریں اثنا کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ منگل سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کراچی انتظامیہ کے اقدامات شروع کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں