ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار، اسپتال میں زیر علاج

 کراچی: معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تاہم اسپتال میں ان کاعلاج جاری ہے۔

مشہور و معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ایکسپرین ٹریبیون سے بات چیت میں ان کے بیٹے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں