ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی ہوگی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے، ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں