ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی

نیوکراچی میں 2 منزلہ رہائشی عمارت میں سلنڈر دھاکے کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں دعاچوک امام بارگاہ کے متصل عمارت میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکہ 2 منزلہ رہائشی عمارت کے گرائونڈ فلور پر ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں.

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ نیوکراچی میں آگ کی اطلاع پر فائر ٹینڈر کو بھی روانہ کردیا گیا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں