ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکانےچین کےساتھ ایکسچینج پروگرام معطل کردیا

امریکا نے چینی کلچرل پروگرامز کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے چین کےساتھ ایکسچینج پروگرام معطل کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چین کے5کلچرل پروگرامزچینی حکومت کےسافٹ پاورپروپیگنڈاہتھیارہیں جس کی وجہ سے چین کےساتھ ایکسچینج پروگرام معطل کررہے ہیں۔

امریکا نے چین پر مزید اقتصادی و معاشی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی حکومت نے چین کو مزید پابندیوں میں جکڑ دیا۔

چائناریلوے،اسپیس کاسٹ،چپ میکر اور آئل کمپنی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس نےنومبرمیں کئی چینی کمپنیوں کےشیئرزکےکاروبارپرپابندی کےایگزیکٹوآرڈرجاری کیےتھے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی امور اور سیاسی محاذ آرائی کا درجہ حرارت وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی مخاصمت اس درجے پر پہنچ چکی ہے کہ علمی اور ثقافتی سطح پر بھی چین کے ساتھ امتیازی سلوک کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے سے متعلق نوید اب دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے اور آئرن کرٹین کا تصور ایک بار پھر سر اٹھاتا دکھائی دے رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں