ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دوسرا ملک بن گیا

بیجنگ: امریکا کے بعد چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تصاویر کی گئی ہیں، جس میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا، یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن ‘چینج 5’ خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جمعرات کو خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنا والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔ امریکا نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں