ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 13 سالہ علی ابوعلیا کو آخری آرام گاہ لے جایا جارہا ہے‘ بچے کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے المغیر کے مقام پر 13 سالہ علی ایمن نصر ابو علیا کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، تاہم اسپتال لے جانے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے کے مطابق ابو علیا کے پیٹ اور سینے میں کئی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں