ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل: بس پل سے کھائی میں جاگری‘ 16 مسافر ہلاک

برازیل: بس کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی ہے‘ بڑی تعداد میں شہری اور رضاکار جائے وقوع پر جمع ہیں

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک بس پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 مسافر ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعہ جنوب مشرقی ریاست میناس گیراس کے گاؤں جوآؤ مون لیوادے کے قریب جمعہ کے روز پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس پل کے جنگلے سے ٹکرانے کے بعد45 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے سے متعلق متضاد اطلاعات کے مطابق گرنے سے قبل بس کا ایک ٹرک سے تصادم بھی ہوا، جو ممکنہ طور پر حادثے کی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں