ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوروناوبا : کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا کےبڑھتےکیسز کی وجہ سے کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق کل یعنی 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گڈاپ اور کیماڑی کے مخصوص علاقوں میں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسلام نگر، سعیدآباد، مہاجرکیمپ، معمارآباد، یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتانگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروول، بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3200 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں