ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بچوں کے اسکول بیگز کے وزن کی حد مقرر

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے بچوں کے اسکول بیگز کے وزن کی حد مقرر کردی، خلاف ورزی کرنے والے اسکول پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کے پی اسمبلی نے اسکول بیگز لیمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بچوں کے اسکول بیگز کا وزن ان کی جماعت کے مطابق ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے تحت ہر کلاس کے لئے الگ الگ بیگ کے وزن کا تعین کیا گیا ہے، پہلی جماعت کے بچوں کے لئے بیگ کا وزن 2.4 کلوگرام ہوگا، اور جماعت دوئم کیلئے2.6 کلوگرام وزن مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منثور شدہ بل کے مطابق تیسری جماعت کیلئے3 کلو گرام وزن مقرر جبکہ ہائی سیکنڈری کے طلبہ کے لئے بیگ کا وزن 7کلو گرام تک ہوگا۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول بیگ میں زائد وزن پر صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز کیخلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر 2 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظور ہونے والے ٓمذکورہ بل کی جے یو آئی(ف)کے رکن محمود بھٹنی نے مخالفت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں