ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں کورونا کی پہلی ویکسین 90سال کی خاتون کو لگا دی گئی

دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں نکلنے والے کورونا سے بچاؤ کے لیے کوویڈ19 ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔دنیا میں کورونا کی پہلی ویکسین 90سال کی خاتون کو لگا دی گئی۔

برطانیہ میں آج سے بین الاقوامی طور پر منظور شدہ کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ برطانیہ میں بڑے پیمانے پر عوام کو ویکسین لگانےکا پروگرام شروع ہوچکا ہے۔

مہم کے افتتاحی روز پہلی ویکسین 90سال کی خاتون کو لگائی گئی۔کوروناکی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈکی 90سالہ خاتون مارگریٹ کینان کولگائی گئی ہے۔

برطانیہ  مصدقہ کورونا ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے۔ابتدائی طور پر کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، معمر افراد اور سوشل ورکرز کو لگائی جائے گی۔

برطانیہ نے فائزر کمپنی کو چار کروڑ کرونا بچاؤ ویکسین کا آرڈر دیا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں