ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اشتہاری قرار

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج نے ابتدائی سماعت پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز کو دی گئی 30 روز کی مہلت مکمل ہوچکی۔

شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ ایسے تو یہ کیس کبھی مکمل نہیں ہوگا۔ نیب کے گواہوں پر ملزمان خود جرح کریں۔ 12 بجے تک فیصلہ کرلیں وہ خود جرح کریں گے یا نہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں