ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مینارپاکستان : حکومت پانی چھوڑ کر جلسہ روک سکتی ہے استعفے نہیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  حکومت مینارپاکستان میں جلسے سے پہلےپانی چھوڑ کر جلسہ کرنے سے روک سکتی ہے، استعفے دینے سے نہیں روک سکتی،حکومت مہنگائی اورکرپشن بھی نہیں روک سکی۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ استعفےحکومت سےجان چھڑانےکی بہت تھوڑی قیمت ہے،ڈھائی سال کی کرپشن 72سال کی کرپشن سےزیادہ ہے، ہم نےمسلط کیےگئےنظام کونہیں چلنےدینا، چور دروازے سے آنے والے قابل قبول نہیں۔

ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا بات عمران خان کے جانے پر نہیں ، لوگوں کو حقوق دینے سےبنے گی ، ہم اصلی تبدیلی چاہتے ہیں ،یہ لوگ انصاف کے نام پر ٹھگ ہیں۔

 سعد رفیق نے مزید کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان اسمبلیوں میں مزید بیٹھنا وقت کا زیاں ہے،پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں اہم اعلانات ہونیوالے ہیں،آپ نے مخالفین سے جیلیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں