ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفے دینے سے کیا اسمبلیاں تحلیل ہوسکتی ہیں؟

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ 84ایم این ایز کے ہوتے ہوئے اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ ایک پورا کورم ہوتاہے،ضمنی الیکشن قسطوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے  کہاکہ اپوزیشن چاہے تو بہت کچھ کرسکتی ہے، سندھ حکومت چھوڑنا بہت بڑی قربانی ہوگی، استعفوں کے بعد بہت سارے صوبے وفاق کے قبضے میں جاسکتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں سے سینیٹ الیکشن سبوتاژ نہیں ہونگے، اپوزیشن نے استعفے دیے تو سینیٹ الیکشن میں عمران خان اور زیادہ مضبوط ہوجائیں گے، استعفے دینے کے بعد پورے کے پورے صوبے وفاق کے تحت ہوجائیں گے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے اپنے دور میں  مثال قائم کی ہے کہ ایک ایک سال الیکشن نہیں ہونے دیے، قسطوں میں الیکشن کروائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں