ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی صدر سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی سے شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد ملاقات کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسد حکومت کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی،جس میں جولان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف تعاون کا عزم کیا گیا۔ صدر روحانی نے کہا تہران کی جانب سے شام کی حمایت جاری رہے گی۔ روحانی نے اسد حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمتی تحریک جاری رکھے۔ ادھر فیصل مقداد نے اپنے بیان میں حمایت پر صدر روحانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران ایرانی وفد کے دورئہ شام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں