ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ

میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دینے والے پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ کے لیے  کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوگیا، میگا ایونٹ کے لیے 10دن باقی رہ گئے۔

باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں فائٹ لڑیں گے۔محمد وسیم پہلی مرتبہ پاکستان میں رنگ میں اتریں گے۔

محمد وسیم کا ٹکراؤ میکسین باکسر میگیوئل ہیریرا سے ہوگا،میکسیکن باکسر 27 میں سے 19 باؤٹس جیت چکے ہیں،میکسیکن باکسر نے نارتھ امریکن چیمپین بیلٹ جیتی ہے۔

پاکستانی باکسرمحمدوسیم یہ باؤٹ جیت کرورلڈٹائٹل فائٹ کےاہل ہوں گے۔

محمد وسیم نے آٹھ راؤنڈز پر مبنی فائٹ میں اپنے 38 سالہ حریف کو 73-80 اور دو مرتبہ 75-77 کے سکور سے شکست دے کر اپنی نظریں 2020 میں فلائی ویٹ ٹائٹل پر جما لی ہیں۔

ان کی فتوحات اس وقت 1-10 پر ہیں جن میں آٹھ ناک آؤٹ شامل ہیں۔ سنہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں