ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی ضلع پلواما میں ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض نے آج 3 کشمیریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں جعلی آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارت فوج کے نام نہاد آپریشن کاسو کے دوران ایک کشمیر فائرنگ سے زخمی بھی ہوگیا۔

دوسری جانب مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے بزرگ کشمیری جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگھ پورہ میں دستی بم دھماکے میں 4 شہری زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں