ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بدمعاش بھارتی حکومت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی حکومت عالمی نظام کے استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے، گمراہ کن خبروں کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے، ڈس انفو کے انکشافات نے پاکستان کا موقف درست ثابت کردیا ہے، دنیا بدمعاش بھارتی حکومت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گمراہ کن خبروں کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔ ڈس انفو کے انکشافات نے پاکستان کا موقف درست ثابت کردیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا بدمعاش بھارتی حکومت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا ڈوزیئر اقوام متحدہ کو دے چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں جمہوریت کے خلاف بھارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے، بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کا جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلانے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، یورپی تنظیم ای یو ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری انڈیا کرونیکل اور ای یو کرونیکل کو بے نقاب کردیا۔ پندرہ سال سے جاری بھارتی مہم کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم  ای یو ڈس انفولیب نے بڑے انکشافات کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں