ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کو این آر او نہیں راستہ دینا چاہتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے  اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کو این آر او کے علاوہ جو راستہ چاہیےہم دےدیں گے، اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کےلیےدفن ہونےوالی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف،آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کرپشن کےسلطان ہیں، ان سب نے مل کر عوام کا پیسہ لوٹاہے، اپنی اولادوں کوباہربھیج کرعوام سےقربانی چاہتےہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہاکہ اپوزیشن خودکوبندگلی میں لےآئی ہے، استعفوں کاڈھونگ رچایاجارہاہے، ملک میں ایساماحول بنایاکہ صرف پیسےوالےہی سیاست کرسکیں،وزیر اعظم ان کو کسی صورت این آراونہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن جن شہروں میں جلسےہوئےوہاں کوروناپھیلاؤ بہت بڑھ گیاہے،کوروناوباکی دوسری لہرنےمختلف شہروں میں بھیانک صورتحال پیداکی، کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں