ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان 100 ممالک کو فری ویزا جاری کرے گا، وزیر خارجہ

عمانی وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی کا کہنا ہے کہ ہمارا 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری آمد کو تیس دن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی کا کہنا ہے کہ عمان کا اگلے سال کے اوائل میں نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

بحرین میں 16ویں آئی آئی ایس ایس منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سید بدر نے کہا کہ پرانی این او سی پالیسی کو ختم کرنا عمان کے 2040 کے ویژن کا حصہ ہے جو سلطنت کی معیشت کو کھولے گا، انہوں نے کہا کہ لیبر پالیسی میں ایک اہم پیشرفت جس میں آئندہ چند ہفتوں میں نان اعتراض سرٹیفکیٹ سسٹم کا خاتمہ شامل ہوگا۔

انہوں نے 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری پیش کرنے کے ملک کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

سید بدر نے بتایا کہ ہمارا 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری آمد کو 30 دن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے جس سے ہماری سفر اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں