ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا نے 2 روسی جاسوس رہا کردیے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ 2019 میں لیبیا میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوئے دو روسیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ روس میکسم شوگیلی اور سمیر حسن علی سویفن کو رہا کرنے کے لیبیا کے فیصلے سے مطمئن ہے۔

زاخارووا نے دونوں روسیوں کی رہائی میں مدد کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگالی اور سویفن پہلے لیبیا سے روانہ ہو چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ آج رات ماسکو پہنچ جائیں گے۔

دونوں روسیوں کو مئی 2019 میں جاسوسی کے الزام میں طرابلس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں