ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور یورپی یونین کا بلوچستان کی ترقی کیلئے 11 ارب روپے سے زائد کا معاہدہ

اسلام آباد: یورپی یونین اور پاکستان کے مابین بلوچستان کی ترقی کے لئے 11 اعشاریہ 1 بلین روپے کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین 11 ارب 1 کروڑ روپے کا معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت بلوچستان کیلئے آبی وسائل کی ترسیل، پرائمری اور مڈل ایجوکیشن پروگرام شامل ہے۔ سیکرٹری ای اے ڈی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے پروگرام پر شکر گزار ہیں۔ جب کہ سفیر یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں