ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان امریکا سے رہا

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان عادل عبدالباری کو امریکی عدالت سے رہائی مل گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان عادل عبدالباری رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق عادل عبدالباری اپنے گھر جائیں گے۔

عادل عبدالباری کو نیویارک کی عدالت نے موٹاپے اور دمہ کے سبب کورونا ہونے کے خطرے کے باعث رہا کیا۔

اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان نے 21 سال امریکی جیل میں گزارے۔ عادل عبدالباری کو 1999 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی سفارتخانوں پر حملے 1998 کو ہوئے تھے جن میں 224 افراد ہلاک جب کہ 5 ہزار زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں