ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے نیوزی لینڈ سے ب�ری خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن کے دوران گیند بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی۔ بابر اعظم  کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

ایکسرے میں تشخیص ہوئی کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے۔ بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں