ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شالوانی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی افتخار شالوانی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افتخار شالوانی کے پاس کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی تھا۔

ذرائع حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ افتخار شالوانی کو دونوں عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید احمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔ تعیناتیوں کا نوٹیفکشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی زمین پر موجود تمام پٹرول پمپس کے الاٹمنٹ آرڈز منسوخ کردیے تھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کاکہنا تھا کہ سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے پٹرول پمپس بلدیہ عظمیٰ کو معمولی رقم ادا کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے منسوخی کے نوٹسز پیٹرول پمپس مالکان کو بھیجے جا رہے ہیں۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کو دوبارہ سے نیلام کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں