ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم نے حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی

لاہور: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہوجائے، اگرحکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کولانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔

پی ڈی ایم کا اجلاس ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفے اپنی جماعت کے قائدین کو دےدینگے، اسٹیئرنگ کمیٹی کےعہدیداراپنےاپنےصوبہ میں میزبان کمیٹی کے سربراہ ہونگے، اسٹیئرنگ کمیٹی نےصوبوں کو لانگ مارچ کیلئےجوشیڈول دیےہیں وہ برقرار رہیں گے۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ استعفی اوراسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد کوئی تجویز آئے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، سیاسی جماعتیں اپنا اپنا منشور رکھتی ہیں اور اسی بنیاد پر انتخاب لڑتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں