ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرین ڈرائیورز کے اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

لاہور: اعظم سواتی نے وزیر ریلوے بنتے ہی ٹرین ڈرائیورز کے دوران سفر اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے اسمارٹ فونز کے استعمال پر لگائی گئی پابندی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ دوران سفر ٹرین اور اسسٹنٹ ڈرائیور اسمارٹ فونز استعمال کرسکیں گے۔ٹونی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرین اجن کیبز کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی ہوگی، انجن آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ میڈیا کو کسی قسم کی ویڈیوز اور تصاویر مہیا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں