ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لندن میں ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے اور اسکاٹش پروفیشنل پیٹررائٹ نے گیم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا جبکہ کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیگزینڈرا پیلس لندن کے اسپورٹس ارینا میں ڈارٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا، پہلے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی امیت گلٹ والا کا برطانیہ کے سٹیو ویسٹ سے ہوا، بھارتی نشانہ باز کو تین صفر کی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

دوسرے راؤنڈ میں چیمپئن کھلاڑی پیٹر رائٹ کا سٹیو ویسٹ سے جوڑ پڑا، پیٹر رائٹ نے خوب تجربہ کاری دکھائی اور ایک کے مقابلے میں 3 پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی۔

کورونا کی دوسری شدید لہر کے باوجود تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فینز نے زبردست ہلہ گلہ کیا۔

واضح رہے پیٹر رائٹ نے فاتحانہ آغاز کر لیا، بھارت کے امیت گلٹ والا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں