ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے عوام کو قومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کو قومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام 10 اضلاع کے 12 لاکھ خاندانوں کو قومی صحت کارڈ دیئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان کل کریں گے، اس حوالے سے تقریب کل شام ساڑھے 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وزیرِ صحت سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

آزاد کشمیر کے عوام قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے 350 اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے 11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہاں بھی علاج مفت ہوگا۔

حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والے اس ایک کارڈ پر ہر خاندان کے کم از کم 6 لوگ علاج کی سہولت لے سکیں گے۔ اس صحت کارڈ کے تحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنز بھی مفت ہوں گے، جبکہ کارڈ پر صرف داخل ہونے والے مریض مستفید ہوسکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں