ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی پابندیاں نظر انداز، ترکی کا ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کا اعلان

ترکی نے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس سے دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤشو غلو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی بھی امریکا پر جوابی پابندیاں عائد کرے گا۔ ترکی پر پابندیوں کا فیصلہ سیاسی اور قانونی طور پر غلط ہے۔

مولود چاؤشو غلو نے کہا “امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملہ ہے”۔

15 دسمبر کو امریکا نے ترکی کے محکمہ دفاعی پیداوار پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ واضح اشارہ دیا ہے ترکی پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرائیں گے۔ ترکی کے پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹری کو امریکی ایکسپورٹ لائسنسز پر پابندی عائد کردی گئی۔ ترک ایجنسی کے صدر اسماعیل دیمر کو امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔

ترکی نے پابندی کے ردعمل میں کہا تھا کہ ایس ایس بی ملٹری پروکیورمنٹ ایجنسی پر امریکی پابندی قابل مذمت ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے غیر منصفانہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔ معاملے کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں