ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوجیوں کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر  بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی : بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر امن کو سبوتاژ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج نےجان بوجھ کراقوام متحدہ کی گاڑی کونشانہ بنایا، اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طورپردورسےبھی پہچانی جاتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی میں اقوام متحدہ کےدومبصرین موجود تھے، جو پولاس گاؤں کےمتاثرہ افرادسےملاقات کیلئےجارہےتھے،گاڑی میں موجوداقوام متحدہ کےدونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں یواین مبصرین کوپاک فوج نےبحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا،بھارت کی ایسی غیرقانونی کارروائیاں طےشدہ بین الاقوامی اقدارکیخلاف ہیں،ایسی غیرقانونی کارروائیاں بھارتی فوج کی بدنیتی کو اجاگرکرتی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر ناصرف شہریوں بلکہ اقوام متحدہ پیس کیپرزکوبھی نشانہ بناتی ہے،پاک فوج یواین فوجی مبصرگروپ کےافسران سےاظہار یکجہتی کرتی ہے، یہ کارروائی بھارتی فوج کےیواین چارٹر کےاصولوں سےمکمل انحراف کوظاہر کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں