ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلسے پر حکومت کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں، صفدراعوان

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر صفدر اعوان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہیں بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔ میر ے اوپر مقدمات کی نوعیت وہی ہے جو کراچی میں جذبات میں آکر بنائے گئے مقدمے کی تھی۔ ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سیاستدانوں کے خلاف پہلے نیب فعال تھا تو اب اینٹی کرپشن کو پیچھے لگایا جارہا ہے کیونکہ نیب اپنی نیک نامی گنوا بیٹھی ہے، اس کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کریں گے، پھر یہ حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔ 13 دسمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب تھا۔ اس حوالے سے حکومت کے ہونٹوں کو ہلتا نہ دیکھا جائے بلکہ ان کی کانپتی ٹانگیں دیکھی جائیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں