ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور‘ ہزار بستروں پرمشتمل اسپتال کے منصوبے پر اہم پیشرفت

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل اسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپتال بنانے کی اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے لیے مختص اراضی کی منتقلی کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لاہور میں 30سال بعد جنرل اسپتال بنایا جائے گا،ماضی کی حکومتوں نے لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیںکیا۔2021ء تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔ہر شہری کو ہیلتھ کوریج مہیا کرنا ہمارا عزم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں فلاح عامہ کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گاہیں بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں