ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں لیویز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

لیویز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ کیل کور آواران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 7 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

اتوار کی شب آواران کے  قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک زخمی ہوگئے تھے جنہیں زخمی حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا۔ تاہم زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیر کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں