ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بوسنیا کے متنازع شہر موستار میں برسوں بعد بلدیاتی انتخابات

موستار (بوسنیا): برسوں بعد منعقد کیے گئے بلدیاتی انتخابات میں شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں

سرائیوو (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا کے شہر موستا ر میں 12 برس کے طویل وقفے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق موستار میں سیاسی تنازعات کے باعث 2008 ء سے پر بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں ہو پارہے تھے،جس کے باعث شہر 6 بلدیات میں تقسیم تھا اور انتظامیہ معاملات انتہائی بے ترتیبی کا شکار تھے۔ دوسری جانب ترکی نے بھی موستار میں برسوں سے تعطل کا شکار بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بوسنیا کو مبارک باد پیش کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا کہ موستا ر میں 12 برس کے وقفے کے بعد انتخابات کا انعقاد ایک خوش آیند پیش رفت ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں