ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہانے نہیں چلیں گے،اب کارکردگی دیکھانی ہوگی،وزیرِ اعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب بہانے بنانے کا وقت نہیں ہے.ہمیں اب کارکردگی دیکھانی ہوگی.

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ وقت ایک مظبوط اور مستحکم حکومت نئی منتخب حکومت کے حوالے کرنے کا ہے.حکومتی معمالات کو سمجھنے میں ہمیں تین  ماہ کا عرصہ لگا، وقت کے ساتھ ساتھ حکومت کی کارکردگی  میں بہتری آرہی ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم بہانے بنا کر اپنی ذمہ داریوں سے ہاتھ نہیں چھڑا سکتے ،یہ وقت بہترین انداز میں کارکردگی دیکھانے کا ہے.حکومت اپنے تمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرے گی.واضح رہے کہ اہم  حکومتی منصوبوں میں 50 لاکھ مکانات اور ایک کڑور نوکریاں شامل ہیں،تاہم اس کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں