ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے لیکن اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ واقعے میں مزدوروں کی ہلاکت کی رپورٹ محکمہ محنت کے سیکریٹری سے طلب کی ہے، کوئی بھی کوتاہی سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ساڑھے 6 لاکھ مزدوروں کو رجسٹر کررہے ہیں، میڈیا ورکرز کو بھی مزدور کارڈ میں شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر کو دوبارہ بند کردیئے گئے تھے اور موسم سرما کی چھٹیاں 10 جنوری تک کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں