ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم ترنگا پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں ہوگا۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا۔ پاکستان شاہینز کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن پہنچ گئے۔

پاکستان شاہینز کو پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے۔ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا حصہ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے۔

عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا اور محمدحفیظ کل آکلینڈ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں