ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نےمصباح الحق کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع  نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کررہے  تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی  بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جس سے سابق کپتان فارغ ہوئے ہیں۔

مصباح الحق گزشتہ 4 سالوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ وابستہ تھے تاہم آخری مرتبہ انہوں نے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

اس سے قبل مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں