ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘امریکا میں ہونے والے دھماکے سے انسانی اعضا ملے ہیں’

امریکی شہر نیش ویل میں ہونے والے دھماکے سے انسانی اعضا ملے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کو دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکا  ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں ہوا، دھماکے سے پہلے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں فائرنگ سنی گئی ہے اور جب پولیس علاقے میں پہنچی تو ایک ویگن میں لگے ساؤنڈ سسٹم سے ریکارڈڈ آڈیو میسیج چل رہا تھا کہ یہ گاڑی 15 منٹ میں دھماکے سے پھٹ جائے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیش ویل دھماکے کے مقام سے انسانی اعضا ملے ہیں اور انسانی اعضا کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔

صدرڈونلڈٹرمپ کو نیش ویل دھماکے سے متعلق بریفنگ دے دی گئی اور بتایا گیا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے دھماکا کو سیل کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں