ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ایک دن پچھتانا پڑے گا، محمد آصف

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔میچ فکسنگ کیس میں محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنے والے آصف نے ایک برطانوی کرکٹ میگزین کو انٹرویو میں کہاکہ میں نے ٹیم میں واپسی کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ موقع نہیں ملا، مجھے اس سے کافی مایوسی ہوئی، عامر کو پابندی کے فوری بعد ٹیم میں انٹری مل گئی، میں محسوس کرتا ہوں کہ مستقبل میں انھیں اپنے فیصلے پر افسوس ہوگا۔ آصف نے مزید کہاکہ عامر کے معاملے میں صاف دکھائی دینے لگاکہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے، وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہے ہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، موجودہ کلچر یہ ہے کہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو وجہ معلوم کرنے کے بجائے اسے ڈراپ کردیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں