ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر اور دو جوان شہید

 اسلام آباد: گلگت بلتستان میں شہید سپاہی کی میت لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوگیا جس کے سبب دو میجر اور دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں بیٹھے دو میجر اور دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں پائلٹ میجر محمد حسین، کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر منی مرگ کے علاقے سے شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت کو لے کر کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹل (سی ایم ایچ) اسکردو جارہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں