ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک بار پھر بھارتی فوج کا ناپاک چہرہ بے نقاب، 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کا ناپاک چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا.

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے نئے ثبوت دنیا کے سامنے آگئے، بھارتی فوج کی جانب سے 3 کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں شہید کرنے کی تصدیق خود پولیس نے کردی.

بھارتی پولیس کے مطابق بھارتی فوج کے افسر کیپٹن بھوپندراسنگھ اوراس کے 2 ساتھیوں نے 3 کشمیریوں کو قتل کیا اور قتل کو مقابلہ قرار دینے کے لیے بھارتی فوجی افسر نے کشمیریوں کی میتوں پراسلحہ رکھا، بھارتی فوج نے یہ ڈراما اس لیے کیا تا کہ کشمیریوں کوخطرناک دہشت گرد قرار دیا جاسکے.

سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نامعلوم مقام پر خاموشی سے دفنا دیا تھا، مقتول نوجوانوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اہلخانہ نے شناخت کرلیا.

مقتول نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ تینوں بے روزگار کشمیری نوجوان سیب کے باغات میں نوکری کی تلاش کے لیے گھروں سے نکلے تھے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں