ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اسرائیل تعلقات بحالی کیلئے آذربائجان نے ثالثی کی پیشکش کردی

آرمینیا کے ساتھ  جنگ میں اسرائیلی اور ترکی کی طرف سے بھرپور مدد ملنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیئیو نے دونوں ممالک میں تعلقات بحال کرنے کی پیش کش کردی ہے۔

آئی 24 نیوز کے مطابق یروشلم اور انقرہ دونوں نے ارمینیا کے ساتھ جنگ کے دوران آزربائیجان کی فوجی مدد فراہم کی تھی جس کے بدلے میں آذربائجان نے دونوں ممالک کے درمان تعلقات جو پچھلے کئی سالوں سے غیر معمولی سطح پر ناسازگار ہیں، کو بحال کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل اور ترک ساختہ ڈرون اور اسلحہ نے آذربائیجان کی آرمینیا پر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں آرمینی وزیر اعظم نیکول پشینیان کی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ ہوا۔

اسرائیلی ذرائع نے ولّا نیوز کو بتایا کہ آذربائیجان کے صدر نے یہودی ریاست کے ساتھ اپنے ترکی کے تعلقات بحال کرنے کے حوالے سے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے فون پر بات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردوان نے اس حوالے سے مثبت جواب دیا ہے اور اس خیال کو یکسر مسترد نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں