ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن کی ایک بار پھر ٹرمپ پر تنقید

امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ کے طرز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دنیا بھر میں  طاقت کی واضح تصویر بنانے کی ہدایت کردی.  

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اہلکاروں کی صلاحیت اور حوصلے کو کھوکھلا کردیا.

جوبائیڈن نے کہا کہ سچ یہ ہے جو ایجنسیاں ہماری سلامتی کی ضامن ہیں ان کو نقصان پہنچایا گیا، ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کے باعث مفادات کا دفاع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ٹرمپ اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں