ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردی برقرار؛ یخ بستہ ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: شہر میں کوئٹہ کی سمت سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی کی شدت برقراررہی ،شمال مشرقی سمت سے 24کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور کم سے کم پارہ 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ دنوں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کی وجہ سے دوسرے روزبھی شہر میں معمول سے قدرے تیزسرد ہوائیں چلیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار24 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 12.5اورزیادہ سے زیادہ 24.4ڈگری ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل)کو موسم سرداورخشک رہنے جبکہ کم سے کم پارہ 10 سے12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں